ہریانہ میں 19 سال بعد 10 بیٹیوں کے بعد 37 سالہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا

سنجے کمار اور اہلیہ کی خوشی، بیٹیاں بھی بھائی کی خواہشمند، ماں اور بچے کی صحت خوش آئند ، بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس نے سوشل میڈیا پر زور دار توجہ حاصل کر لی۔ 37 سالہ خاتون کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی اور گزشتہ 19 سال کے دوران ان کے ہاں 10 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

سنجے کمار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی اور ان کی بیٹیاں بھی بھائی کی آمد کی خواہشمند تھیں، اور اب خدا نے بیٹے کی نعمت دی ہے۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی 12 ویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ باقی بیٹیاں سکول جاتی ہیں۔
اس کہانی نے سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہونے کا سبب بنایا جب سنجے کمار نے بیٹیوں کے نام بھول جانے کا واقعہ بیان کیا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام بیٹیوں کو اچھی تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں۔

خاتون کی ڈیلیوری کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ زچگی کا عمل انتہائی خطرناک تھا، لیکن خوش قسمتی سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں اور گھر میں خوشیوں کا ماحول ہے۔