اینٹوں کے بھٹوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بچوں کی مزدوری کا خاتمہ’’یہ محض اصلاحات نہیں،انسانی حقوق کا انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تمام اینٹوں کے بھٹوں کو مکمل طور پر جیو میپ کیا گیا، کیو آر کوڈ لگایا گیا، ڈرون سروے کیا گیا اور ایک مرکزی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔’’ ایکس ‘‘ پر اپنے میسیج میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پنجاب اب سرکاری تعمیرات کو روایتی اینٹوں سے ہٹا کر بلاک بیسڈ کنسٹرکشن کی طرف منتقل کر رہا ہے۔بھٹوں پر بچوں کی مزدوری، جو کبھی ایک دردناک حقیقت تھی، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے شروع کردہ مہم کے ذریعے ختم کی گئی تھی۔ یہ مہم 4سال تک نظر انداز رہی، لیکن اب مریم نواز نے اسے دوبارہ بحال اور مزید مستحکم کر دیا ہے۔

سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے فخر سے اعلان کیا کہ امریکی کانگریس کی پاکستان کاکس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس جرأت مندانہ ویژن کو سراہا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو مکمل طور پر میکینائز کرنے، جبری مزدوری ختم کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے بھٹہ انڈسٹری قائم کرنے کا عزم شامل ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا:
’’یہ محض اصلاحات نہیں، یہ انسانی حقوق کا ایک انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘یہ اقدامات پنجاب کو اینٹ بھٹہ سیکٹر میں جدید، ماحول دوست اور انسانی حقوق کے مطابق بنانے کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیئے جا رہے ہیں۔
