جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں،قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بےنظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔