پاکستان کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے باوضو ہو کر اداکاری کرنے سے متعلق ماضی میں دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

ان دنوں سینئر اداکار ڈرامہ سیریل شرپسند میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب خوب پذیرائی بٹور رہے ہیں۔

حال ہی میں مایاناز اداکار نے نجی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹرویوز سے اجتناب برتنے کی وجہ بھی بتائی اور کام کو عبادت سمجھنے اور باوضو ہو کر اداکاری کرنے سے متعلق ماضی میں دیئے گئے اپنے ایک بیان پر وضاحت بھی پیش کی۔

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
نعمان اعجاز نے کہا کہ میں اس زمانے کی بات کرتا ہوں جسے آج کے دور کے لوگ نہیں سمجھ سکتے، اتنے عرصے میں آج تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ہمارا کام حلال ہے یا حرام لیکن ہم پھر بھی یہ کام کر رہے ہیں۔