چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ن لیگ کا وفد صدر مملکت آصف زرداری اور مجھ سے ملنے آیا،وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں لیگی وفد نے ملاقات کی،لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز شامل تھی، اس کے علاوہ ججز کے تبادلے اوراین ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تحفظ کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آرٹیکل 243میں ترمیم، تعلیم اور آبادی منصوبہ بندی کے محکمے وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز شامل تھی۔
ان کاکہناتھا کہ صدر مملکت کی دوحہ سے واپسی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس ہوگا، اجلاس میں حتمی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔