حکومت کی مذاکرات کی خواہش، مگر پی ٹی آئی نے خود کو مذاکرات سے الگ کرلیا — رانا ثنا اللہ

حکومت چاہتی ہے تمام جماعتیں مذاکرات میں شریک ہوں، پی ٹی آئی نئے انتخابات اور رسائی کی شرائط کے بغیر مذاکرات پر آمادہ نہیں

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ پوری اپوزیشن مذاکرات میں شامل ہو تاکہ سیاسی بحران کا حل نکل سکے، مگر تحریک انصاف نے خود کو مذاکرات سے علیحدہ کرلیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ وہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈائیلاگ کی دعوت دے دی ہے، تاہم پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان نے فی الحال شامل ہونے کا عندیہ نہیں دیا جو صورتحال کو مشکلات کی طرف لے جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی شرائط میں نئے انتخابات، نئے الیکشن کمشنر اور بانی پی ٹی آئی تک پارٹی قیادت کی رسائی شامل ہے، اور اگر حکومت ان نکات پر رضا مند ہو تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

Fixit ایک فلاحی این جی او ہے جہاں وہ ذمہ داریاں بھی نبھائی جا رہی ہیں جو کئی مواقع پر حکومتی سطح پر ادا ہونی چاہئیں تھیں۔ Fixit ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کر کے انسانیت کے تقاضے نبھا رہی ہے۔— قسمت خانپریزیڈنٹ Fixit کراچی