638 واقعات اجتماعی زیادتی کے تھے، 9 ہزار سے زائد نامزد ملزمان میں سے 1073 تاحال گرفتار نہ ہوسکے

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران کم عمر بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 5761 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 638 کیسز اجتماعی زیادتی کے تھے۔ مجموعی مقدمات میں 9524 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے 1073 گرفتار نہیں ہوسکے، جبکہ اجتماعی زیادتی کے 1710 ملزمان میں سے 258 کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں 5756 چالان مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ اجتماعی زیادتی کے 518 چالان مکمل، 334 زیر تفتیش اور 1 کیس ان ٹریس ہے۔
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.