سہراب گوٹھ کے گنا منڈی علاقے میں گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

چاروں لاشیں پھندا لگی حالت میں ملیں، واقعہ بظاہر خودکشی کا کیس، پولیس تحقیقات میں مصروف

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں ایک گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد پھندا لگی حالت میں پائے گئے، جبکہ ابتدائی شواہد اس واقعے کو خودکشی کا معاملہ ظاہر کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے بتایا جاتا ہے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔