“اقرار الحسن کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان — نوجوانوں کو نئی قیادت دینے کا وقت آ گیا ہے”

“’سیاسی جماعتیں دکان نہیں ہوتیں‘ — اقرار الحسن کا نوجوانوں سے خطاب، پنجاب کی ترقی، قیادت اور مسائل کے حل پر دوٹوک مؤقف”

معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن نے پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 15 جنوری کو اپنی تحریک کے نام کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ نوجوانوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شہباز شریف، مریم نواز اور محسن نقوی سمیت متعدد رہنماؤں نے قابلِ ذکر ترقیاتی کام کیے، تاہم عثمان بزدار کے دور میں یہ سلسلہ رکا رہا۔ اقرار الحسن نے کہا کہ “سیاسی جماعتیں دکانیں نہیں ہوتیں کہ ایک شخص کے انتقال کے بعد منتقل کر دی جائیں، یہ مضبوط ادارے ہوتے ہیں”۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ذاتی نظریات نہیں بلکہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے ایک نئی سیاسی سوچ اور منظم فورم فراہم کرنا ہے، جس کا طریقۂ کار جلد پیش کیا جائے گا۔