شوکت محمود بسراء: فارم 47 کی جعلی قیادت اور پنجاب اسمبلی کی پامالی پر شدید ردعمل

پنجاب اسمبلی میں منتخب نمائندوں کی توہین اور خیبر پختونخوا کے مہمانوں سے بدسلوکی ناقابلِ قبول — پی ٹی آئی رہنماء

پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسراء نے فارم 47 کی بنیاد پر مسلط کیے گئے مبینہ جعلی وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے آئین اور جمہوری روایات کو روند ڈالا۔ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ اور مہمانوں سے بدسلوکی، دھکے اور گالم گلوچ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے فوری معافی کا مطالبہ کیا۔
