افواہیں محض قیاس آرائی اور بے بنیاد ہیں، بیرسٹر میاں علی اشفاق — حکومتی وزراء کے دعوے برقرار، مگر آئی ایس پی آر کی جانب سے خاموشی

فوجی عدالت کی سزا کے بعد قیاس آرائیاں تیز، مگر وکیل کا کہنا ہے “مجھے حقیقت معلوم ہے — گواہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کسی مقدمے میں سرکاری گواہ بننے پر غور نہیں کر رہے۔ انہوں نے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں گردش کرنے والی رپورٹس کو “بے بنیاد اور محض قیاس آرائی” قرار دیا۔ دوسری جانب کئی وفاقی وزراء نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان اور فیض حمید کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ موجود تھا، تاہم آئی ایس پی آر نے اب تک اپنی کسی بریفنگ میں اس کی تصدیق نہیں کی۔
