ملتان میں سال 2026 کی پہلی ننھی پری کی آمد — خوشیوں بھرا آغاز

حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے ہاں بیٹی کی پیدائش — ڈاکٹرز کے مطابق پہلی پیدائش مکمل صحت مند

ملتان میں نئے سال کا آغاز خوشیوں سے بھرپور رہا، فاطمہ جناح وومن ہسپتال میں سال 2026 کی پہلی بچی کی پیدائش نے شہر بھر میں خوشی کی فضا قائم کر دی۔ حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سال 2026 میں پیدا ہونے والی یہ پہلی بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔ بچی کے والد نے کہا کہ “نئے سال کا یہ تحفہ ہمارے لیے دوہری خوشیاں لے کر آیا ہے، پوری فیملی نور فاطمہ کی آمد پر بہت خوش ہے۔” اس خوشخبری کے ساتھ ملتان میں سال کا آغاز امید اور مسکراہٹوں کے ساتھ ہوا۔
