مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو غیرقانونی کال سینٹر کیس میں عدالت سے ضمانت مل گئی

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم، دیگر مقدمات برقرار

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سال 2025 میں ملزم کے خلاف ہونے والی انکوائری مکمل ہو چکی ہے، تاہم استغاثہ کی جانب سے نہ تو کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی کسی شکایت یا گواہ کا اندراج کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے علاوہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔