مریم نواز کی ہدایت: پنجاب کے ہر ضلع میں سٹروک سینٹرز، فالج کے مریضوں کو فوری علاج کی سہولت

ہر ضلع میں سٹروک سینٹرز سے فالج کے مریضوں کو بروقت علاج اور معذوری سے بچاؤ کی سہولت فراہم ہوگی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سٹروک/فالج مینجمنٹ پروگرام کی منظوری دے دی۔ پروگرام کے تحت ہر ضلع کے سرکاری ہسپتال میں سٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں ماہر نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات ہوں گے۔ سٹروک کے فوری علاج کے لیے “ٹی پی اے” اور جدید “ٹی این کے” انجکشن فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو فالج کی علامات اور چار گھنٹے کے “گولڈن آور” کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔
