کوئی شہزادہ آئے جو بگی پر بٹھا کر لے جائے، حریم فاروق

اداکارہ کا رومانوی سوچ، پسندیدہ فلموں اور دل ٹوٹنے کے تجربے پر اظہارِ خیال

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے مستقبل کے لائف پارٹنر سے متعلق دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ بہت فلمی اور رومانوی مزاج رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کوئی شہزادہ آئے جو انہیں بگی پر بٹھا کر لے جائے۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ فلمیں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک کی بڑی مداح ہیں اور انہوں نے ٹائٹینک کئی بار دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص آپ کے لیے دوسروں سے لڑے اور خود کو بدل لے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے۔ دل ٹوٹنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں ایسا لگتا ہے جیسے دنیا ختم ہو گئی ہو، انہیں بھی ایک ماہ تک یہی محسوس ہوا، مگر بعد میں انہوں نے اپنی سوچ بدلی اور خود کو سمجھایا کہ زندگی ابھی باقی ہے۔