گوجرانوالا میں میٹرو بس منصوبہ، ترقی اور جدید سفری سہولت کی جانب اہم پیش رفت



میٹرو بس کے ساتھ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بھی حکومت کی توجہ برقرار
گوجرانوالا میں حکومت پنجاب کی جانب سے میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس کا مقصد شہریوں کو جدید، محفوظ اور سستی سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یہ منصوبہ جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، حکومتی حکام کے مطابق میٹرو بس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف گوجرانوالا اور چلڈرن ہسپتال سے متعلق منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امید ظاہر کی ہے کہ 2027 تک یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، جس سے گوجرانوالا کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے جبکہ صحت کے شعبے میں بھی سہولیات میں بہتری لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
