صرف ڈائٹ یا جدید سرجری؟ طاہرہ اورنگزیب کی بیٹی کی حیران کن تبدیلی پر بحث



صرف ڈائٹ سے 50 سالہ خاتون 20 سالہ لڑکی کیسے بن گئی؟ طاہرہ اورنگزیب کے بیان پر عوام حیران



ن لیگ کی رہنما طاہرہ اورنگزیب کی بیٹی کی حیران کن ظاہری تبدیلی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے کسی قسم کی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی بلکہ صرف دو سے تین ماہ سخت ڈائٹ کی جس کے نتیجے میں یہ تبدیلی سامنے آئی۔
تاہم عوام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ڈائٹ کے ذریعے کسی 50 سالہ خاتون کا 20 سالہ لڑکی جیسا نظر آنا ممکن نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ جدید کاسمیٹک سرجری کا کمال ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور کئی تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

عوام کی جانب سے جن ممکنہ طریقہ علاج کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ہونٹوں کے انجیکشن، چکنائی کم کرنا، رائنوپلاسٹی، ہیئر ٹرانسپلانٹ، بوٹوکس، جبڑے کی کٹوتی، ڈبل ٹھوڑی ختم کرنا، لائپوسکشن، بکل فیٹ ہٹانا، ڈبل پلک سرجری، انڈر آئی فلرز، گال فلر، ناک برج امپلانٹ، مائیکرو بلیڈ براؤز، فاکس آئیز اور گردن کو دوبارہ اٹھانے جیسے جدید طریقے شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی مکمل تبدیلی صرف ڈائٹ سے ممکن نہیں اور یہ جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کا کمال لگتی ہے۔
