نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اب معاہدے کیلئے صرف چند محدود نکات پر اتفاق ہونا باقی رہ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی تمام زیر التوا معاملات بھی حل کر لیے جائیں گے، جس کے بعد ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔