جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خدشہ

حالیہ زلزلے کے بعد خطے میں مزید شدید جھٹکوں کا امکان، جاپان میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد ماہرین نے ایک اور بڑے زلزلے کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

زلزلہ پیما اداروں کے مطابق ابتدائی جھٹکوں کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ بعض ماہرین نے مزید شدید زلزلے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔