پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ، محکمہ موسمیات نے 24 سے 29 اپریل کے دوران پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،

جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ کسانوں اور متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔