وزیر خارجہ یوسف راجی نے قومی کمزوری کے دعوؤں کو رد کر دیا

لبنان نے عالمی تاثر کے برعکس اپنی طاقت اور خودمختاری کا اظہار کر دیا ، لبنان کے وزیر خارجہ یوسف راجی نے ملک کو کمزور یا بے بس ظاہر کرنے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بیانیہ گمراہ کن ہے اور حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پیچیدہ سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود اپنی مضبوطی برقرار رکھے ہوئے ہے، اور ملک اپنی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی و عالمی سطح پر استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔