مشہور ٹک ٹاکرز تنازع کا شکار، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیوز اور چیٹس لیک ہونے کا دعویٰ، صارفین میں شدید ردعمل ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے جہاں ایک نیا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند معروف ٹک ٹاکرز سے متعلق ویڈیوز اور نجی چیٹس لیک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ افراد اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ صارفین کی پرائیویسی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہیں۔