بغیر انڈیکیٹر موٹر سائیکل چلانے پر 2,000 روپے جرمانہ

ٹریفک پولیس کا شہریوں کی حفاظت کے لیے بڑا فیصلہ، خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی ، پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اب بغیر انڈیکیٹر موٹر سائیکل چلانے والوں پر 2,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔