قیمتوں میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی

حکومت کا ریونیو بڑھانے کے لیے اہم فیصلہ، عوام پر مزید مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک بڑھا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں پر پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی آمدن بڑھانے اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم عوام کو اس کے باعث مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔