ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرائے بڑھانے کا فیصلہ ، ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سفر کے لیے پہلے سے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں کرایوں میں اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے سے روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا اور عام آدمی کا بجٹ متاثر ہوگا۔