لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، دبئی سے اسمگل کیے گئے 150 کبوتر برآمد، ملزم گرفتار

کسٹمز حکام کی بڑی کارروائی، غیر قانونی طریقے سے پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے غیر قانونی طور پر لائے گئے 150 کبوتروں کو ضبط کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم کبوتروں کو چھپا کر پاکستان لانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کبوتر غیر قانونی تجارت کے لیے لائے جا رہے تھے۔ حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضبط کیے گئے کبوتروں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔