ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا مہنگا ہو گیا ، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد شہریوں خصوصاً خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث فی تولہ اور فی گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ بھی اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔