شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر سخت تنقید، پیٹرولیم پالیسی کو ناکام قرار

مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار حکومتی فیصلوں کو ٹھہرا دیا گیا، عوام پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی مکمل طور پر غلط ہے اور اس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے عام شہری کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو فوری طور پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔