وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ، سپر ٹیکس کے نفاذ کو قانونی حیثیت مل گئی

کاروباری و مالیاتی شعبے پر اثرات، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 4سی کے تحت سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دیتے ہوئے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حکومت کو مالی استحکام اور قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس فیصلے کے بعد سپر ٹیکس کے اطلاق سے متعلق قانونی ابہام ختم ہو گیا ہے، جبکہ کاروباری اور صنعتی حلقوں میں اس کے اثرات پر بحث جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ملکی معیشت اور ٹیکس نظام پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔