ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان، خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز

اہم عالمی و علاقائی قوتوں سے مسلسل رابطے، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ، ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تنازع کے اہم فریقوں سے رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سفارتی سطح پر سرگرم ہے اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مذاکرات اور باہمی احترام کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔