پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کیلئے اہم اقدام، پلاسٹک کے استعمال میں کمی پر زور

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب متحرک، شہریوں کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت ، ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے صوبے میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے ماحول دوست طرزِ عمل اپنانے کی اپیل کی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پلاسٹک آلودگی میں کمی لانا اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شاپنگ بیگز کے بجائے متبادل ماحول دوست اشیاء کا استعمال کریں اور پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور صحت مند معاشرے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔