ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا

مہنگائی کا نیا طوفان، شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام کو پریشان کر دیا ہے، جہاں صرف ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اضافہ ان کے گھریلو بجٹ پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔