گھر والے شادی نہیں کرتے، بھارتی خاتون نے پولیس سے مدد مانگ لی

شادی نہ کروانے پر خاتون کا انوکھا قدم، پولیس بھی حیران رہ گئی ، بھارت میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون اپنے اہل خانہ کی جانب سے شادی نہ کروانے پر سیدھا تھانے پہنچ گئی اور پولیس سے اپنی شادی کروانے کی درخواست کر دی۔

خاتون کا مؤقف تھا کہ اس کے گھر والے جان بوجھ کر اس کی شادی نہیں کر رہے، جس پر اس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے مدد مانگی۔ پولیس حکام اس انوکھی درخواست پر حیران رہ گئے تاہم انہوں نے خاتون کو مناسب مشورہ دے کر واپس بھیج دیا۔