وزیر تعلیم کے سپیشل سکواڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، 4 سنٹرز میں نقل پکڑی گئی

سخت نگرانی کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، تعلیمی نظام میں شفافیت کا عزم ، وزیر تعلیم کے تشکیل کردہ سپیشل سکواڈ نے مختلف امتحانی سنٹرز کا اچانک دورہ کیا، جہاں نقل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران 4 امتحانی مراکز کو نقل میں ملوث پایا گیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف اقدامات کیے گئے۔ حکام کے مطابق امتحانی نظام کو شفاف بنانے اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ طلبہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمانداری سے امتحانات دیں۔