اہلِ خانہ کو آج ملاقات کی اجازت ملنے کا امکان

سلمان اکرم راجہ کا بیان، قانونی عمل جاری ، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آج بشریٰ بی بی کی فیملی کو ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اہلِ خانہ کو جلد از جلد ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس حوالے سے حکام سے رابطے جاری ہیں جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔