پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز متاثر، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

Facebook، WhatsApp اور Instagram کی سروسز میں خلل

پاکستان کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث صارفین کو میسجز بھیجنے، ویڈیوز اپ لوڈ کرنے اور آن لائن کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے Facebook، WhatsApp اور Instagram کے استعمال میں رکاوٹ کی شکایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ عارضی ہو سکتا ہے اور جلد سروسز بحال ہونے کا امکان ہے۔