ڈی جی خان میں افسوسناک حادثہ، نجی سکول کی چھت گرنے سے 3 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے

حادثے میں متعدد طلبہ زخمی، ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، ڈی جی خان میں ایک نجی سکول کی چھت اچانک گرنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی طلبہ کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ والدین اور اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔