یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں گمراہ کن ہیں، طلال چودھری

حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی

وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی سے متعلق خبریں گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کیا جائے۔