ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بے قاعدگیوں پر مقدمہ درج

اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بدانتظامی پر تحقیقات کا آغاز ، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اہم مالی ریکارڈ اور معاہدوں کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ متعلقہ افسران اور ذمہ دار افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔