مختلف وزارتوں اور محکموں میں بہتری کیلئے وزیراعظم کے متعدد اجلاس

حکومتی کارکردگی بہتر بنانے اور اصلاحات کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ، وزیراعظم کی جانب سے ایک سال کے دوران مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اہم اجلاس منعقد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان اجلاسوں میں گورننس، عوامی سہولیات، معاشی استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاسوں کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے۔