راوی روڈ پر ایک ٹانگ سے معذور بچے پر پیرا فورس اہلکاروں کے تشدد کا الزام، سامان بھی لے جانے کی شکایت

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں میں غم و غصہ، متاثرہ بچے کے لیے انصاف کا مطالبہ ، Ravi Road پر ایک ٹانگ سے معذور بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے نے شہریوں کو افسردہ کر دیا۔

متاثرہ بچے کے اہل خانہ کے مطابق پیرا فورس کے اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔