عیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی متوقع آمد، مری میں دفعہ 144 نافذ

ٹریفک اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات ، ڈپٹی کمشنر مری نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیشِ نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ٹریفک کے بہتر نظام، عوامی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں سے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔