ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، شہری پریشان

عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد زیورات کی خریداری میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔