عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے حکام کا عید پر اضافی رش کم کرنے اور سفری سہولیات بہتر بنانے کا اقدام ، پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرینیں مختلف شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو عید کے دوران آرام دہ اور بروقت سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ مسافروں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔