چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر ریمارکس، حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صوبہ جل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکام سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔