Hafizabad کے علاقے اسلام پورہ میں سرکاری سکول میں مویشی باندھنے کا انکشاف

تعلیمی ادارے میں جانور باندھے جانے پر شہریوں اور والدین میں شدید تشویش پھیل گئی۔Hafizabad کے علاقے اسلام پورہ میں ایک سرکاری سکول کو مبینہ طور پر مویشیوں کے باڑے میں تبدیل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سکول کے احاطے میں جانور باندھے جانے اور صفائی کی خراب صورتحال پر والدین اور مقامی شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کا اس طرح استعمال نہ صرف طلبہ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔