خطبۂ حج میں تقویٰ، خوفِ خدا اور نیک اعمال اپنانے کی تلقین

حجاج کرام کو اتحاد، صبر، اخوت اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت اختیار کرنے کا درس دیا گیا ، خطبۂ حج میں امتِ مسلمہ کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے، تقویٰ اختیار کرنے اور نیک اعمال اپنانے کی تلقین کی گئی۔ خطبے میں کہا گیا کہ تقویٰ ایمان والوں کی پہچان اور کامیابی کا راستہ ہے۔

مسلمانوں کو باہمی اتحاد، بھائی چارے، صبر اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ علما نے کہا کہ حج انسان کو روحانی پاکیزگی، عاجزی اور اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔