پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

باہمی تعاون، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر زور ، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔