سعودی حکومت نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزوں کا اجرا باضابطہ طور پر شروع کر دیا

دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ درخواستوں کی وصولی کا عمل دوبارہ کھول دیا گیا ، سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اب عمرہ ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ سعودی حکام کے مطابق تمام درخواستیں مقررہ ضوابط اور جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت وصول کی جائیں گی تاکہ زائرین کو بہتر اور سہل خدمات فراہم کی جا سکیں۔