حکومت کا پرانے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، نئی پالیسی تیار

تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے ارلی ریٹائرمنٹ پلان پر غور مکمل ، حکومت نے پرانے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ سے متعلق پالیسی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری لانا، نئی افرادی قوت کو مواقع فراہم کرنا اور تدریسی معیار کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ مجوزہ پالیسی کے تحت مخصوص شرائط اور ضوابط کے مطابق اساتذہ کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔